اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

فلسطینی کاشتکاروں کو اپنی زمینوں پر جانے پر مسلسل تین ماہ سے پابندی عائد

مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاستی مظالم جاری ، صہیونی فوج نے گزشتہ تین ماہ سے فلسطینی کاشتکاروں کو اپنی زمینوں پر جانے پر پابندی عائدکررکھی ہے جس کے باعث سیکڑوں خاندان اپنے روزگار سے بھی محروم ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب زرعی زمینوں پر دیکھ بھال نا ہونے کی صورت میں فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے فلسطینی کاشتکاروں پر گزشتہ تین ماہ سے زرعی زمینوں پر جانے کی پابندی عائد کی ہوئی ہے ، قابض فوج نے فلسطینی آبادی کے درمیان خاردار باڑ لگاکر کاشتکاروں کو زرعی زمینوں میں داخل ہونے سے روکا ہوا ہے جس کے نیجے میں جہاں دیکھ بھال نا ہونے کے باعث فصلیں تباہ ہورہی ہیں وہیں سیکڑوں خاندان روزی روٹی سے بھی محروم ہورہے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے