پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

رواں سال حج سے قبل سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

سعودی عرب میں حج کے موقعے پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے تعینات فورسز کے کمانڈر نے حالیہ حج سیزن کی تیاریاں کو مکمل کرنے کا اعلان کیاہے اورکہاہے کہ حج کے موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جائیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابقانہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس سال حج کے لیے دوسرے ممالک اور اقوام سے محدود تعداد میں حجاج کرام کو شامل کیا گیا ۔سعودی عہدیدار نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلا کی روشنی میں عازمین کی حفاظت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔ حسب سابق بغیر اجازت کسی شخص کو حجاج کرام کی صفوں میں شامل ہو نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔طائف میں پولیس نے غیر مجاز افراد کو عازمین حج میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ اس کے علاوہ حج کے موقعے پر شاہراہوں پر امن برقرار رکھنے کی ذمہ دار کمیٹی نے بھی مکہ معظمہ میں تمام سیکیورٹی مراکز کو فعال کردیا ہے۔پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حج کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جیل کی سزاں اور جرمانے عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ جو کمپنیاں عازمین حج کے بغیر اجازت کے نقل و حمل کی ذمہ دار پائی گئیں تو ان سے بھی جرمامنے وصول وصول کیے جائیں گے۔حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ اس سیزن میں حج کیلئے کوئی مہمات یا دفاتر نہیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے