منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

نوبل انعام کی سالانہ تقریب 60 سال بعد منسوخ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے خدشات کی بدولت نوبل انعام کی تقریب 60 سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کر دی گئی ہے۔
سنہ 2020 میں نوبل انعام جیتنے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی لیکن 10 دسمبر کو ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ کورونا کے اس دور میں ’انعام اور تقریب نئے طریقے سے منعقد ہوگی۔‘
’یہ خاص سال ہے جس میں سب کو قربانی دینے اور نئے حالات کے مطابق ڈھلنے کی ضرورت ہے۔‘
’ہم انعام یافتہ افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے نئے طریقے اپنائیں گے۔‘
آخری مرتبہ یہ تقریب 1956 میں اس وقت منسوخ کی گئی تھی جب سرد جنگ کے دوران سوویت یونین نے ہنگری میں مداخلت کی تھی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے