پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

افغانستان:صوبہ ہلمندمیں افغان فوجی کیمپ پر فدائ حملہ

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی کیمپ پر فدائ حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہلمند گورنر دفتر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کیلئے جاری بیان میں بتایا کہ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ ہلمند کے ناہری سراج علاقے کے فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔زواک کے مطابق فدائ حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، ۔اس سے قبل گزشتہ روز میدان وردک صوبے میں بھی فدائ بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے کے قریب دھماکے سے تباہ کردی تھی، واقعے میں 8افغان اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے