ہفتہ 5 رمضان 1442ﻫ - 17 اپریل 2021

پیپلز مومنٹ کا عیدالاضحی سے قبل تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے جیلوں بالخصوص اسلام آباد کی ضلعی جیل میں نظربند افراد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو رہا کرنے اور جیلوں میں ہجوم کم کرنے کی ہدایت کے باوجود ہزاروں بے گناہ نوجوان مختلف جیلوں میں بند ہیں۔میر شاہد سلیم نے کہا کہ ان کے خلاف سنجیدہ نوعیت کا کوئی الزام نہیں ہے لہذا ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام محض انتقام اور بدلے کی خاطر بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔پیپلز موومنٹ کے چیئرمین نے بھارت پر پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحی سے قبل جیلوں میں نظربند تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے تاکہ وہ اس تہوار کو اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کوروناوائرس کی وجہ سے کشمیر میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے ، قابض حکام کو انسانی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے