ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

کورونا کی آڑ میں لاکھوں ڈالرز کا فراڈ : ملزم نے قرض لیتے ہی لمبر گنی خریدلی


میامی( پرو اردو)فلوریڈا کے ایک نوجوان کورونا بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلسازی سے 4 ملین ڈالرز کا قرضہ حاصل کرنے میں کامیاب ھوگیا اور ہیسے ملتے ہی اس نے سب سے پہلے اپنے لئے پرتعیش سپورٹس کار لمبر گنی( Lamborghini) خریدی. تاہم ڈیوڈ ھائنز کی خوشی اور عیاشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور وفاقی حکام نے 29 سالہ نوجوان کے فراڈ کا بہت جلد سراغ لگالیا. حکام کے مطابق ڈیوڈ ھائنز پے چیک پروٹیکشن پروگرام ( PPP) قرض کی سہولت کاُ فائدہ اٹھاتے ہوئے مارگیج، رینٹ اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے چند کمپنیوں کے نام پر ساڑھے 13 ملین ڈالرز کی درخواست دی.محکمہ انصاف کے مطابق ڈیوڈ ھائنز قرضے کی درخواست میں کافی غلط بیانیاں کیں.جن میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں اور اخراجات شامل تھے جو تصدیق پر بوگس ثابت ہوئے.قرض ملتے ہی ھائنز نے سوا تین لاکھ ڈالرز مالیت کی لمبرگنی اور دیگر پر تعیش اشیاء خرید لی.محمکہ انصاف نے لمبر گنی اور تین ملین ڈالرز قبضے میں لے لئے ہیں.ہائنز کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے. اسے 14اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے