منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سید علی گیلانی کی قربانیوں کو سراہنے کی قرادر پیش کی جو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 90 سالہ علی گیلانی کی بلا جواز مسلسل نظربندی پر خدشات کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کےقریب بنی یونیورسٹی کو سید علی گیلانی سے موسوم کیا جائے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سید علی گیلانی کو طویل خدمات اور قربانیوں پر نشان پاکستان سے نواز جائے اور سید علی گیلانی کی جدوجہد کوقومی وصوبائی تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے