پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

پانچ اگست کو ہم بھارت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے۔اسلامی تنظیم آزادی۔ ترجمان

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے اخبارات کے نام ایک تحریری بیان جاری کیا تحریری بیان میں کہا ہے کہ پانچ اگست کو بھارت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف کشمیر میں یوم سیاہ منائیں گے۔ ایک بیان انہوں نے بیان میں کہا
تاریخ کے لمبے ترین لاگ ڈوان اور بھارتی سامراجی فوجیوں کے پہرے کے باوجود حریت پسند قیادت اور عوام کا مشن آزادی غیرمتزلزل نہیں ہوا آج تحریک آزادی کشمیر نازک مراحل میں داخل ہے یہاں سے بھارت کو موقع دینا کشمیریوں کی پیٹھ میں جھرو گھونپنے کے مترادف ہے بھارت آہنی حثیت بدل کر اعلان جنگ کرچکا اور کرفیو لگا دیا اور اج کشمیریوں کو محصور ہوئے ساڑھے تین سو دن گزر گے لیکن کسی عالمی سامراجی نظام کے پیروکار کے کان سے جوں تک نہیں رینگی

اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی صحافیوں کو جموں کشمیر کے دورے کی اجازت نہ دینا بھارتی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ بھارت نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو خصوصی حراستی مراکز میں بند کر رکھا ہے جب کہ جموں کشمیر ایک انسانی جیل بن چکا ہے ،ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیاء میں پائدار امن قائم ہو گا ،پارٹی کےترجمان نے مطالبہ کیا کہ یورپی ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں۔
پارٹی کے ترجمان نے جموں کشمیر شہداء اور قیدیوں کو فراموش نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی کے اشارے کے طور پر کچھ لمحے اہلخانہ کے ساتھ گزاریں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے