منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ہیوسٹن میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ ہوسٹن کے شمال مغربی علاقے میںواقع ایک مکان کے صحن میں واقع درخت اورکھمبے سے ٹکرا کر گرگیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال بھیج دیا گیا ہے
ہوسٹن انتظامیہ کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ 7000فٹ کی بلندی پر اس کے جہاز کا الیکٹرک سسٹم خراب ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے مے ڈے مے ڈے کی کال کی تھی۔
واضع رہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہوائی جہاز ایک کرایے کی کمپنی کی ملکیت ہے اوراس کا تعلق ٹیکساس میں واقع ایک فلائٹ اسکول سے ہے جبکہ حکام اس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے