منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

امریکہ میں ہانا طوفان نے تباہی مچا دی

کورونا وائرس کے سب سے بڑے شکار ملک امریکہ میں ہانا موسمی طوفان نے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ہانا طوفان ٹیگزاس کے جنوبی علاقوں تک پہنچ گیا ہے اور اس ریاست کے گورنر نے بتیس علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہے اور بجلی کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ ابھی ہر جگہ بجلی کی سپلائی جاری رکھے جانے کا امکان نہیں ہے۔ طوفان کے نتیجے میں ٹیگزاس کی بندرگاہ کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔سڑکیں دھنسنے اور راستے خراب ہوجانے کی بنا پر صورت حال اور زیادہ بحرانی ہو گئی ہے۔ شدید بارشوں، سیلاب اور پانی کی طغیانی سے بھی مزید مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے