پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

کراچی: شادی کے تنازعہ پر باپ اپنے بیٹے کو قتل کرکےفرار

کراچی: محمود آباد کے علاقے میں باپ نے شادی کے تنازعے پر بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں والد نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بیٹے 30 سالہ انیس عرف سنی مسیح ولد بشیر مسیح کو قتل کردیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقعے پر پہنچ گئے جس کے بعد 30 سالہ انیس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا
پولیس کے مطابق مقتول انیس کو پانچ گولیاں جسم کے مختلف حصوں پر لگی ہیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ بشیر مسیح محکمہ پولیس کا ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے۔
مقتول کی والدہ نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے کا اپنی شادی کے معاملے پر والد سے جھگڑا چل رہا تھا اور دو روز بعد شادی کے سلسلے میں بات چیت پکی کرنے جانا تھا لیکن اس کا والد راضی نہیں تھا۔
اپنے بیان میں مقتول کی ماں نے بتایا کہ جمعے کو بھی باپ بیٹے کے درمیان اس بات پر تکرار ہوگئی جس کے دوران اس کے شوہر بشیر نے غصے میں آکر اپنا پستول نکالا اور فائرنگ کرکے اپنے بیٹے انیس کو قتل کردیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔
مقتول کی والدہ کے مطابق اس کا شوہر ان پر تشدد بھی کرتا تھا اور ریٹائرمنٹ کے بعد اس نے تمام پیسہ چھپادیا جبکہ انکا زیور اور رقم بھی ان سے لے لی تھی۔

 

پولیس ملزم بشیر کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے