منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

کراچی(31 جولائی)چینی کی قیمتوں میں اضافہ اورعدم دستیابی

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاوں گا اور اب اقتدار میں آنے کے بعد ثابت کیا کہ کام نہیں کرسکتے اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے عوام کو حقیقت رلا دیا ہے دوسالہ دور اقتدار میں پی ٹی آئی نے 22کروڑ عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جب جب عمران خان نے نوٹس لیا عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا پاکستان کی عوام کی نیندیں اڑیں اور آنسو بھی نکلے چینی بحران خودساختہ مصنوعی تھا چینی بحران پیدا کرکے مافیاز کو پیسہ کمانے کا موقع پی ٹی آئی حکومت نے دیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت خود مافیاز کا حصہ ہے وزیراعظم عمران خان نے خود چینی بحران میں مافیاز کا ساتھ دیا ہے وزیراعظم کے نوٹس،انکوائری کمیشن رپورٹ کے بعد چینی کی قیمت بڑھ گئی میڈیا رپورٹس ہیں کہ چینی کی فی کلو قیمت 95روپے ہوگئی ہے جو ظلم کے مترادف ہے ترجمان سندھ حکومت نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ جب وہ نوٹس لیتے ہیں مارکیٹ سے اشیاء غائب کیوں ہوجاتی ہیں ؟ وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم اپنے نوٹس لینے کی صلاحیت پر نوٹس لیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو عوام کو نوٹس لینا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے