ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

افغانستان کے صوبہ لوگر میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک

صوبہ لوگر میں عید الاضحی سے صرف ایک دن پہلے بم دھماکے میں 17 افراد شہید ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل عالم میں گورنر کے دفتر کے قریب کار بم دھماکا ہوا جہاں لوگوں کی اکثریت بقر عید کے لیے خریداری کر رہے تھے، اور دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد شہید اور 22 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے یہ دھماکا افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان عید الاضحی کے دوران جنگ بندی کے موقع پر ہوا جس کا آغاز آج سے ہی ہوا ہے تاہم افغان طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حملے کا ہمارے گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔
دوسری جانب کسی اور گروپ نے اب تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ افغان صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان نے ایک انٹریو میں بتایا کہ بظاہر یہ حملہ خود کش لگتا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے افغان طالبان کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر 3 دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا اور افغان حکومت نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے