اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

عید قرباں کی مبارکباد ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی(31 جولائی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے عید الاضحی پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو عید قرباں کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ عیدالضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے عید قربان پر ہمیں مستحقین اور غرباء کو یاد رکھنا ہے سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں کورونا سے بچاؤ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں کمی میں ہم سب کی جدوجہد شامل ہے ہماری عوام اور تمام طبی عملے کاوشیں لائق تحسین ہیں سندھ حکومت اور طبی عملے نے دن رات ایک کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا ہے اور اب ہمیں عید قرباں پر بھی بہت احتیاط سے کام لینا ہے تاکہ اس وباء سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عید پر فیزیکل فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں اس میں کسی انفرادی شخص کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی بھلائی ہے سندھ حکومت کا ساتھ دینے پر اپنے عوام کے شکر گزار ہیں اللہ تعالی ہمیں اس خطرناک وباء پر قابو پانے کی مزید ہمت عطا کرے۔ آمین ہمیں احتیاط کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات میں رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں زیادہ وقت اپنے گھروں پر اپنے پیاروں کے ہمراہ گزاریں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے