ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

نیلم شاردہ سے ناراں جا نے والی لینڈ کروزر کو جل کھڈ با ئی پاس نوری ٹا پ کے مقام پر حا دثہ

شاردہ سے ناراں جا نے والی لینڈ کروزر کو جل کھڈ با ئی پاس نوری ٹا پ کے مقام پر حا دثہ پیش آگیا 02افراد جابحق اور 06افراد زخمی۔حا دثہ کا شکار ہو نے افراد کا تعلق با لا ئی نیلم سے تھا،لینڈ کروزر نمبرNWFB.545کو نامعلوم وجوہا ت کی بنا ء پر حا دثہ پیش آیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق لینڈ کروزر میں 11افراد سوار تھے جن میں 02جاں بحق 06زخمی اور 03افراد معجزانہ طور پر بچ گئے،مر نے والوں میں افتخار شا ہ ولد محمود شا ہ سا کنہ شاردہ، شاہد ولد گل حسین شاہ شاکنہ شاردہ اور زخمیوں میں مشکور حسین شاہ سا کنہ کیل،ابرار شاہ سا کنہ کیل،علی اصغر سا کنہ سرگن،شاہد سرگن،وکالت شاہ ساکنہ عور سیداں،رضوان عور سیداں شامل ہیں۔انتظا میہ /عوام علا قہ نے ریسکیوآپر یشن میں حصہ لیا۔سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شا ہ غلا م قادر کا حا دثہ میں مر نے والوں کے لو احقین سے اظہار ہمدردی اور مر حومین کے لئے دعا ئے مغفرت کی اور زخمیوں کی صحت یا بی کے لئے دعا کی۔تفصیلا ت کے مطابق عید الحضیٰ کے مو قع پر تحصیل شاردہ کے 09نوجوان براستہ جل کھڈ با ئی پاس نوری ٹا پ کراس کر رہے تھے کہ لینڈ کروزر کو کو حا دثہ پیش آنے کے با عث گہر ی کھا ئی میں جا گر ی جس کے نتیجہ میں 02افراد جا بحق 06زخمی، ڈیڈ با ڈیز کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال کیل انتظا میہ تحصیل شاردہ سمیت ورثہ اور عوام علا قہ نے منتقل کر دیا۔یاد رہے حا دثہ میں چیر مین زکوۃٰتحصیل شاردہ سید محمود شاہ کے فرزند خالق حقیقی سے جا ملے۔اس موقع پر سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلا م قادر نے نیلم کی انتظا میہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی حا دثہ پر گہر ے دکھ کا اظہا ر کیا اور زخمیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے احکامات جا ری کیے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے