جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد کا بیان

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد کا بیان

کیا کراچی کی طرح بارش کا پانی نکالنے کیلئے عمران خان لاہور میں بھی فوج بلائیں گے؟ چوہدری منظور کا سوال لاہور ڈوب چکا ہے، پنجاب حکومت نکاسی آب میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے.چند گھنٹوں کی بارش میں لاہور کے مختلف علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں، فاروق گنج انڈرپاس میں چار فٹ تک پانی کھڑا ہے، پنجاب حکومت کہاں ہے؟ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں لاہور میں بارش کے پانی میں بہہ کر مزید تعفن پھیلارہی ہیں. لاہور میں گلشن راوی، سمن آباد اور لکشمی چوک کے علاقوں میں بارش کے پانی نے نظام درہم برہم کردیا. لاہور میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی نہیں ہے، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں.لاہور کے عوام کے مسائل کا اجاگر نہ ہونا بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، کراچی کے عوام کے مسائل سامنے آجاتے ہیں مگر لاہور کے مسئلے نجانے کیوں نظرانداز کردئیے جاتے ہیں،کیا لاہور کے شہری پاکستانی نہیں ہیں جو ان کے مسائل پر وہ توجہ نہیں دی جاتی جو توجہ چھوٹے صوبوں کے مسائل کو ملتی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے