ہفتہ 5 رمضان 1442ﻫ - 17 اپریل 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم ہوگئے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 146 ہو گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 تک جا پہنچی۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 48 ہزار 577 ہو گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات ہوئیں ، این سی او سی۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5976 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 003 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 10 ہزار 170 ٹیسٹ ہو چکے۔  ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 225 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار 618 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 309 ہو گئی۔دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 93ہزار 173 رپورٹ۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34160 ، بلوچستان میں تعداد 11762 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15052 , آزاد جموں و کشمیر 2086 , گلگت میں 2157 ہو گئی، نیشنل کمانڈ سینٹر

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے