ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

آزادکشمیر چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور92افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئےاور کرونا کا مریض صحتیاب ہوا۔نئے سامنے آنے تمام کیسز کا تعلق میرپور سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک27269 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2093افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے1643افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جبکہ396مریض زیر علاج ہیں اور 54مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 20کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،5کاپونچھ،08کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے1643 افرادمیں سے مظفرآباد سے534،جہلم ویلی30،نیلم 25،پونچھ سے94،باغ سے100،حویلی17، سدھنوتی61،میرپور404،بھمبرسے215جبکہ کوٹلی سے163مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے396 مریضوں میں سے370مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ26مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں1،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد5،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں3،ڈی ایچ کیو نیلم میں1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں8،ڈی ایچ کیو باغ میں1،ڈی ایچ کیو میرپور میں5، نیو سٹی ہسپتال میرپور01اورڈی ایچ کیو بھمبر میں1مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق24223افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے