ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

پنجاب حکومت نے کوہسار یونیورسٹی مری کے باقاعدہ آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب ہاءوس مری، ریسورس سینٹر مری، گورنمنٹ ڈگری کالجز فور بوائز اینڈ گرلز اور مری بروری کی 86 کنال اراضی اپنے تمام فوائد کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی مری کے نام منتقل کردی گئی۔

۔یونیورسٹی دیگر روائیتی مضامیں کے ساتھ ساتھ سیاحت اور ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ پر فوکس کرے گی۔

۔پنجاب ہاوس مری کو بطور ٹورازم کمپلیکس برائے یونیورسٹی بنایا جائیگا جو ہاسپٹیلیٹی کے شعبے کے زیر انتظام کا کریگا۔ اور طلبہ و طالبات کیلئے پریکٹیکل علم کا ذریعہ بنے گا۔

۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں موجود سرکاری عمارات کا عوامی مفاد میں استعمال کیا جا رہا ہے اور پنجاب ہاءوس مری اسکی ایک بڑی مثال بنے گا۔

۔ ماضی میں یہ عمارات اشرفیہ کے زیر استعمال رہتی تھی اور اس پر کروڑوں کے اخراجات عوام کے پیسے سے کئے جاتے تھے۔ اب یہ عمارات خالصتاً عوامی مفاد کیلئے استعمال ہورہی ہیں اور انکی آمدنی سرکاری خزانے میں جمع ہو رہی ہے۔

۔ریسورس سینٹر مری یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر آفس کے علاوہ سمارٹ لائبریری کے طور پر استعمال ہوگا۔

۔ یونیورسٹی مری کے ملحقہ علاقوں، گلیات، ہزارہ ایبٹ آباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے طلباء وطلبات کو بہت فائدہ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے