پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

نیلم جل کھڈمقامی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ کے باعث شہید ہونیوالے 2نوجوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔

نیلم جل کھڈمقامی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ کے باعث شہید ہونیوالے 2نوجوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔نمازجنازہ سیاحتی مقام شاردہ کی مرکزی عید گاہ گراؤنڈ میں ہزاروں افراد نے اداء کی۔سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے شہیداء کے لئے دعا ئے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔سید افتخار،شاہد گل دونوں رشتہ داروں کی مشترکہ نمازجنازادائیگی کے بعد آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیاگیا۔ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔انتظامیہ،حکمران جماعت مسلم لیگ ن سمیت تحریک انصاف کے نمائندوں کی خصوصی شرکت۔تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر شاردہ کے گردونوح کے 9نوجوان کاغان سیرکے لیے جل کھڈبائی پاس نوری ٹاپ سے ٹریفک حادثہ کاشکار ہوکر تین شہیدچھ زخمی ہوگئے تھے جن میں چیئرمین زکواۃ سید محمود حسین شاہ کابیٹاافتخار شاہ جبکہ شاردہ کامقامی نوجوان شاہد گل زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے جن کی نماز جنازہ شاردہ کے عید گاہ کے مقام پر اداکی گئی جس میں معاون خصوصی ہمراہ سپیکر قانون سازاسمبلی خواجہ بشیر احمد،الحاج سردار گل خنداں سابق وزیرحکومت، پی آر او خواجہ افضل جمال،تحصیل دار شاردہ خواجہ فاروق،صدر ن لیگ شاردہ سردار منیراحمدخان،اے ڈی صحت مبشر گیلانی،عبدالقیوم بٹ،حاجی ہارون الرشید،ریٹائرڈبلاک آفیسر خانی زمان، چیئرمین الشمس فاؤنڈیشن سردار صدیق شمس،نثاراحمدخان تحریک انصاف، سابق ڈی س او ارشاد خان سمیت ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے