منگل 29 رمضان 1442ﻫ - 11 مئی 2021

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ٹویٹ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

صفائی کے بہترین انتظامات پر ہزاروں لوگوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
اور پنجاب انتظامیہ کی تعریف کی۔ لوکل گورنمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا۔ عید کے موقع پر بارشی پانی کے متواتر نکاس سے شہری علاقوں میں آمد و رفت میں رکاوٹ نہیں آئی۔ سب نے دیکھا کہ اداروں نے اپنا کام کسی سیاسی شعبدے بازی اور مداخلت کے بغیر کیا۔

اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان کی ترقی اور بہتر سروس ڈیلیوری ممکن ہے۔ ماضی میں شوباز شریف ذاتی تشہیر کے چکر میں اداروں کو کمزور کرتے رہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے بزدار حکومت کے خلاف بھونڈے پراپیگنڈے کرتی رہی۔ اور عید کے موقع پر بھی سندھ کی عوام کو گندگی، آلائشوں اور بارشی پانی سے نجات نہ مل سکی۔ بات بات پر تنقید کرنے والے بلاول زرداری اور مراد علی شاہ سردار عثمان بزدار سے بہتر گورننس کے گُر سیکھیں۔ عید کے دنوں میں اپنی چھٹیاں قربان کر کے کام کرنے والے ورکرز ہمارا اصل سرمایہ اور فخر ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے