جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

عید الاضحی پر پنجاب حکومت کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے – وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیرے اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بروقت سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی – اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے- پنجاب میں اب تک 93197 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 82563 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیس 8486 رہ گئے ہیں -گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران24 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔

پنجاب میں اب تک 739253 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں اب تک 2148 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے- سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔عیدالاضحی کے ایس او پیز پر عمل کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے –

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے