بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

اداکارحمزہ علی عباسی اور نیمل خاورکے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکارحمزہ علی عباسی اوراداکارہ نیمل خاورکے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارنے بیٹے کا نام محمد مصطفٰی عباسی رکھا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اللہ کرے کہ ان کا بیٹا، شکرگزار، خوش اخلاق اور ایماندار شخص بنے اور اللہ تعالیٰ اس کی دنیا و آخرت کو سنوارے، آپ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیئے۔
واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورگزشتہ برس ہوئی تھی۔جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔‏

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے