منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

پنجاب حکومت 9 اگست کو صوبہ بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منائے گی

پنجاب حکومت 9 اگست کو صوبہ بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منائے گی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
ٹائیگرز فورس ڈے پر پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جائیں گے –  پورے صوبے میں 520 تقریبات منعقد ہوں گی- 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے – ٹائیگرز فورس ڈے کے موقع پر پنجاب کو سرسبزبنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا-
شہروں میں اربن فاریسٹری کے تحت بھی پودے لگائے جائیں گے – صوبائی وزراء اور منتخب نمائندے ٹائیگرز فورس ڈے پر مختلف شہروں میں پودے لگائیں گے – عوامی نمائندے ٹائیگرز فورس ڈے پر پودے لگانے کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں –  ہم اپنی نسلوں کو بہترین اور صاف ماحول دینے کے مشن پر گامزن ہیں – سابق دور میں نمائشی منصوبوں کی آڑ میں درختوں کو بے دردی سے کاٹا گیا- درختوں کی کٹائی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا –
2023ء تک وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہر میں ٹائیگرز فورس ڈے پر پودے لگانے کا پلان بنایا ہے – سیالکوٹ میں نیاجنگل بنانے کا منصوبہ بنایا ہے – عثمان ڈار
ٹائیگر فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں – عثمان ڈار
ٹائیگر فورس کے نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں -عثمان ڈار
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار، صوبائی وزیر محمد اخلاق،چیف سیکرٹری، سیکرٹری جنگلات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ کی شرکت
اجلاس میں ٹائیگرز فورس ڈے پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے