ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان سے محرم الحرام کے جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز کے وفد کی ملاقات

ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان سے محرم الحرام کے جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز کے وفد کی ملاقات ایس پی سکیورٹی بلال ظفر،ایس پی سٹی تصور اقبال اوردیگر پولیس افسران بھی موقع پر موجود۔

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور عزاداروں کی طرف سے کورونا ایس او پیز اختیار کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ کورونا صورتحال، ایس او پیز کے پیش نظر محرم الحرام کے سٹیک ہولڈرز کی الگ الگ میٹنگزکر رہے ہیں۔ ہمیں مشترکہ کاوش سے عزاداروں کو کوروناوائرس کے ممکنہ خطرات سے بھی محفوظ رکھنا ہے۔ لائسنس ہولڈرز اور منتظمین جلوسوں اور مجالس کے شرکاء سے ماسک،سماجی فاصلے کی پابندی کروائیں۔ کورونا وائرس کےخلاف جدوجہد میں تمام مسالک اور مکتبہ ہائے فکر کے لوگ بحیثیت قوم متحد ہیں۔

ملکی و سرحدی سکیورٹی صورتحال باہمی اتحاد، یگانگت، بھائی چارہ اور روداری کی متقاضی ہے۔ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید سخت، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ محرم الحرام پر امن بنانے کیلئے بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔تمام تنازعات باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے کمیونٹی کی سطح پر حل کرنے کی کوشش کریں۔ ایس پی سکیورٹی، ایس پی سٹی محرم کے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سکیورٹی اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ مرتب کریں۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے