منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

کشمیر کی صبح آزادی قریب تر ہے. کشمیری آزادی کیلئے تیار رہیں. شہریار خان آفریدی

کشمیر کے حل کیلئے تمام ممکن کاوشیں جاری ہیں جوجلد رنگ لائیں گی. شہریار خان آفریدی کا مظفرآباد میں عید کے اجتماع اور مہاجرکیمپ میں خطاب

اسلام آباد- پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی اور ارکان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عید کے موقع پر مظفر آباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور عید کشمیریوں کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے بھی مظفرآباد میں ملاقات کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عید الاضحی قربانی کا درس دیتی ہے. مقبوضہ کشمیر میں دلیر کشمیری عوام ہر روز قربانی دیکر سنت ابراہیمی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔نو لاکھ بھارتی فوج کا مقابلہ ہتھیاروں کے بغیر کرکے جدوجہد آزادی کی تاریخ میں نئی روایت قائم کررہے ہیں. انہوں نے کہا میں اور میرے ساتھی اراکین کشمیر کمیٹی عید کے موقع پر مظفرآباد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں اور ہماری آمد حکومت پاکستان اور پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیرکاز کی ببانگ دہل حمایت کا اظہار ہے. شہریار آفریدی نے کہا بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور انکی آواز دبانے کیلئے ڈریکونین قوانین کے ذریعے کشمیری میڈیا پر پابندیاں لگارہا ہے: یہ اقوام متحدہ کے اظہار رائے کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پاکستان بھارت کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہا ہے. شہریار آفریدی نے کہا بھارت کی عالمی سطح پر بے درپے ناکامیاں اور وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر کیلئے جدوجہد اس بات کی عکاس ہے کہ کشمیر کی آزادی کی منزل قریب ہے۔اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے مظفرآباد میں ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے . شہریار آفریدی نے کہا ہمیں اب ماضی کے قصے سنانے کی بجائے مستقبل کی حکمت عملی بنانی ہے تا کہ کشمیریوں کو آزادی مل سکے.۔باتیں کرنے کا وقت گذر چکا. اب باتوں کو عملی شکل دینا ہوگی۔انہوں نے کہا ہمارا دشمن شاطر ہے وہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کو افواہوں اور شکوک کے ذریعے کنفیوز کرکے آپس میں لڑارہا ہے. شہریار آفریدی نے کہا ہمیں مسئلہ کے حل کیلئے solution oriented approach اپنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی اقوام متحدہ کے چارٹر اور مذہبی آزادی کے عالمی کنونشن کی خلاف ورزی ہے. شہریار آفریدی نے کہ عید کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کو سیل کرنے اور خاردار تاریں لگا کر لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے کے مجرمانہ فعل پر بھارت کی استبدادی حکومت کا محاسبہ کرینگے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت لداخ میں چین سے ہزیمت اٹھانے کے بعد ہتھیاروں کے انبار اکٹھا کررہا ہے۔ بھارت چین سے جنگ نہیں کرسکتا مگر پاکستان پر اسکی نظر ہے. راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری اب چاہتے ہیں کہ پاکستان باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرے. اگر دیر ہوئی تو بھارت کشمیر کو تبدیل کرکے رکھ دیگا۔انہوں نے کہا بھارت کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کیلئے 19 سانحے برپا کرچکا۔آل پارتی حریت کانفرنس کے رہنماء فیض نقشبندی نے کہا کشمیریوں کا معاشی گھیرا ئوکرنے کیلئے بھارتی افواج کرفیو، لاک ڈاون اور سرچ آپریشن کرکے پھلوں کی مارکیٹ کی ترسیل روک دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تحریک آزادی کو تیز تر کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کشمیریوں کی آواز بنے گی, ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی وہ بیٹیاں اور مائیں جنہیں دنیا half widows کے نام سے جانتی ہے آج بھی اپنے شوہروں کی واپسی کی منتظر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے