ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوئی۔
کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔
خیال رہے کہ بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے