منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

ماں نے شوہر کیساتھ ملکر اپنے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگادی

بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کیساتھ مل کر اپنے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی۔ بچے کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق چک 26 ڈی بی کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی سابقہ بیوی نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر میرے دس سالہ بیٹے کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی، واقعے میں بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا۔ پولیس نے ماں اور اسکےخاوند کو گرفتار کرلیا اور وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ۔ دوسری جانب مریدکےکے علاقے خراباں ٹاؤن میں زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی اور اس کی بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتول صداقت اور اس کے بھائی کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑاچلا آ رہا تھا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے