اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

امریکہ میں دوران پرواز دو طیاروں کا تصادم۔۔ رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک

امریکہ میں دو طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں الاسکا کے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔افسوس ناک حادثہ سولڈوٹانا ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ بد قسمتی سے حادثے میں ایک بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاسکا کے کینائی جزیرہ نما علاقے میں دو مسافر بردار چھوٹے طیاروں کا فضا میں خوفناک تصادم ہو گیا، خوفناک تصادم کے نتیجے میں طیاروں کے پرخچے اُڑ گئے اور علاقے میں دور دور تک طیاروں کا ملبہ بکھر گیا۔ طیاروں کے ملبے کا بڑا حصہ ہائی وئے پر گرا جس کے باعث ہائی وئے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں الاسکا کی قانون ساز اسمبلی کے 67 سالہ رکن گیرے کینوپ بھی شامل ہیں جن کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔ وہ اپنا ذاتی طیارہ اڑا رہے تھے جو دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس میں 6 مسافر سوار تھے۔ تاحال حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہےجو 15 روز میں رپورٹ مکمل کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے