منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

سفارتخانہ پاکستان ، واشنگٹن ڈی سی

نیو یارک: نیو یارک قونصلیٹ کے زیرا ہتمام “یوم استحصال کشمیر “کے حوالے سے ویبینار کا انقاد۔

ویبینار سے امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا خطاب۔

ویبینار کا موضوع "کشمیر کی مسلسل آزمائش: 5 آگست 2019 کے ایک سال بعد” ہے۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان کی اِنتہا پسند مودی حکومت اور بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کی پرزور مزمت۔

پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد پورے زور و شور سے جاری رکھے گی،  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روز مرہ کا معمول بن گیا ہے۔

ہمیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی غاصبانہ قبضہ کو پوری دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا ہے – قونصل جنرل عائشہ علی

اقوامِ عالم کا فرض ہے کہ کشمیریوں پہ جاری غاصبانہ قبضہ کے خلاف اور اِنسانی حقوق کی بحالی کے لیے ہندوستان پر زور ڈالے – قونصل جنرل عائشہ علی

پاکستان کے سابق سکریٹری خارجہ سلمان بشیر ، انڈس نیوز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اعجاز حیدر، ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر مزمل ایوب ٹھاکر، سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شیعہ اور کشمیر ہیومینٹری ٹاسک فورس 2020 کے چیئر مین ڈاکٹر آصف رحمان کا بھی ویبینار سے خطاب۔

مقر رین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور معصوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق صلب کرنے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بےشمار جنگی جرائم کا ارتکاب کِیا ہے؛ مقررین۔ اِنتہا پسند مودی حکومت نے بھارت کے مُسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کی زندگی اجیرن کی ہوئ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے بین الاقوامی برادری اور امن پسند امریکی شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا؛ سلمان بشیر

کشمیر کو غیر فوجی علاقہ بنانے اور اس کی بنیادی حیثیت بحال کرنے کے لیئے امریکی حکومت سے مداخلت کی اپیل، سلمان بشیر

بھارت انتہائ شاطرانہ طریقے سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی دکھانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے؛ اعجاز جیدر

کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے اور نسل کشی پر مشتمل بھارتی جارحانہ پالیسی اور مذموم عزائم کی پرزور مزمت کرتے ہیں، مزمل ٹھاکر۔ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکن پالیسی اور قول و فعل کے تضاد پر سوال اٹھتا ہے، ٹوڈ شیعہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے وابسطہ ہے، ڈاکٹر آصف

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے