اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

صوبے کے امن و امان کو بہتر رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ:کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی عکاس ہے۔

صوبے کے امن و امان کو بہتر رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، یہ بات انہوں نے عید کے روز نوشکی میں آفیسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کمانڈر سدرن کمانڈ نے عید کے روز نوشکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عید کا پہلا دن اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا نوشکی آمد کے موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

انہوں نے آفسیران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی تعریف کی، کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی عکاس ہے فورسز نے عوام کے ساتھ ملکر صوبے کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے جو کوششیں کیں و ہ گارکر ثابت ہوئیں اور آج بلوچستان میں امن کی شمع روشن ہورہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے