جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

یوم شہداء پولیس کے موقعہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پُر وقار تقریب کا انعقاد، پولیس

یوم شہداء پولیس کے موقعہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پُر وقار تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس اور دیگر سینئر پولیس افسران سمیت شہداء کے اہل خانہ کی شرکت۔ پولیس افسران اور شہداء کے اہل خانہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پولیس افسران اور شہداء کے اہل خانہ نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، شہداء گیلری میں راولپنڈی پولیس کے 108 شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئ ہیں۔ شہداء گیلری میں پولیس افسران اور شہداء کے اہل خانہ نے راۓ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں، قوم کی حفاظت کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی قربانیوں کا کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پولیس لائنز کے گیٹ، آڈیٹوریم، میس ہال، جیمنیزیم اور لائبریری کو شہداء کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، سی پی او احسن یونس۔

راولپنڈی پولیس کا کمانڈر ہونے کی حیثیت سے پولیس شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔ ہم شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن میں ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس سی پی او احسن یونس۔

شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد اور پراجیکٹس کو شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے پر راولپنڈی پولیس کے مشکور ہیں، شہداء کے اہل خانہ

 

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے