پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

آئی جی سندھ کی شہید کانسٹیبل عامر اورشہید سب انسپکٹر شاہد کے گھر آمد۔

کراچی شہدائے پولیس دن کی مناسبت سے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نیلم کالونی کلفٹن میں واقع شہید کانسٹیبل عامراوربعداذاں چاکیواڑہ میں واقع شہید سب انسپکٹر شاہد کے گھر گئے،دعا/فاتحہ خوانی کی اور دونوں شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اوراظہار یکجہتی کرتے ہوئے سندھ پولیس کے لیئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کانسٹیبل عامر چینی قونصلیٹ جبکہ سب انسپکٹر شاہد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کے دوران شہید ہوئے تھے۔

آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات میں انھیں یقین دہانی کرائی کہ سندھ پولیس ہر لمحہ انکے ساتھ ہے اور وہ خود کو کسی بھی طور تنہا نہ سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے سندھ پولیس اورانکی قربانیاں ہمارا اثاثہ جبکہ انکے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے