پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

لاہور ہائی کورٹ میں عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کا کرونا ٹیسٹ کے بغیر فروخت اور لاک ڈاﺅن کا اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔

درخواستگزار کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

درخواستگزار عدالت کے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہا ۔

عدالت کے روبرو درخواستگزار لاک داون نہ ہونے کے بارے سوالات کے جوابات نہ دے سکا۔نہاس بارے کوئی دستاویزات پیش کر سکا

چیف جسٹس قاسم خان نے شہری سید خاور عباس نے حکومتی لاک ڈاﺅن کے نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کی

درخواست میں وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی و صوبائی وزارت صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

عیدالاضحی سے قبل وفاقی وصوبائی حکومت نے 5 اگست تک لاک ڈاﺅن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، درخواست گزار

لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور لوگوں کا کاروبار بھی تباہ ہورہا ہے ۔درخواستگزار

ملک میں جاری لاک ڈاﺅن کشمیر میں لگے لاک ڈاﺅن سے بھی بد ترین ہے، درخواست گزار

ماضی میں وفاقی حکومت ۔سندھ حکومت کے لاک ڈاﺅن پر تنقید میں لاک ڈاﺅن شہریوں کے لئے نقصان قرار دے چکی ہے، درخواست گزار

اسلام میں قربانی کے لئے جانور کا صحت مند ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، درخواست گزار

عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی فروخت بھی ان کا کرونا ٹیسٹ کئے بغیر کی جا رہی ہے۔درخواستگزار

پنجاب میں کوئی کرونا وائرس موجود نہیں مگر حکومت پوری قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے، درخواست گزار

کسی بھی بیماری میں مبتلا شہری کو کرونا وائرس کی آڑ میں قتل کئے جانے کا خطرہ ہے۔درخواستگزار

درخواست میں نواز شریف کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر رات گئے تک سماعت کرنے کاحوالہ بھی دیا گیا ہے

یہ درخواست انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، ضرورت پیش آنے پر عیدالاضحی کے دن بھی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، درخواست گزار

بکرا منڈیوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جو میڈیا اور سی سی ٹی کیمروں میں محفوظ ہے۔ درخواست گزار

بکر منڈیوں میں لوگوں کے رش سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب میں کوئی کرونا وائرس موجود نہیں ہے۔درخواستگزار

وفاقی و صوبائی حکومت کا لاک ڈاﺅن کا نوٹیفیکیشن آئین کے آرٹیکل 5، 9 ، 19 اے سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے، استدعا

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے