منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

مودی کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دعووں کی قلعی بھارتی میڈیا نے بھی کھول دی*

بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کے ایک سال پہلے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری ختم کر کے وادی کو ترقی دینے کے بلند بانگ دعووں کا پول کھول دیا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ 56 ہزار افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی کی معیشت کو 40 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جب کہ 6 ہزار ایکڑ زرعی زمین کو صنعتی مقاصد کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال آرٹیکلز 370 اور 35 اے کے خاتمے کے منفی اثرات کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے