ہفتہ 5 رمضان 1442ﻫ - 17 اپریل 2021

اسلام آباد: بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.34 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع 8.44 فیصد مقرر کر دی گئی ہے اسی طرح بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.36 فیصد اضافہ کر کےبہبوداورپنشن سرٹیفکیٹ پرشرح منافع 10.32 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریگولرسیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.12 فیصد اضافہ کیا گیا اور ریگولر سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 7.80 فیصد مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.20 فیصد کمی کر کے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 6.80 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور سیونگ اکاؤنٹس پرشرح منافع 5.5 فیصد برقرار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے