جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

گورنر بلوچستان کا پیغام

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرنے کا ایک سال مکمّل ہوچکا ہے. آج بھارت کے مسلسل ظلم، جبر، استحصال اور غلامی کے خلاف یوم استحصال منایا جا رہا ہے. پانچ اگست کو دن پوری دنیا میں بھارتی دہشت ووحشت کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائیگی.
یومِ استحصال منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے اور پر زور مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خو دارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکیں۔
جیسا کہ آپ سب معلوم ہیں کہ ہمارے کشمیری بھائی ایک طویل عرصہ سے اپنے حق خودارادیت کے حصو ل کیلئے جدو جہد کررہے ہیں. انکی اس جد وجہد کو روکنے کیلئے ان پر ہر قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن اسکے باوجود انتہائی صبر واستقامت کے ساتھ اُن مصائب وآلام کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اسی مقصد کیلئے کشمیریوں نے بےشمار جانی ومالی قربانیاں دے رہے ہیں۔
پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے جائز موقف کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ انکے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کو عالمی سطح پر اُجاگر بھی کر رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے ارٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی کرکے اپنے وحشی اور غیرجمہوری چہرہ کو بےنقاب کیا۔
یہ بات واضح ہے کہ مودی سرکار کی فاشسٹ پالیسی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتی. لہذا ضروری ہے کہ بین الاقومی برادری کی توجہ کشمیر کے سلسلے کی جانب مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کیا جائے.
بلوچستان کے غیورعوام مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں.

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے