منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اہم اجلاس۔

٭ اجلاس میں اسلام آباد میں دو بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ۔

٭ اسلام آباد میں پارکنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کے منصوبے کا فیصلہ۔

٭ اسلام آباد میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے کا بھی فیصلہ۔

٭ بارشی پانی ذخیرہ کرکے اسے ہارٹیکلچر کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

٭ اس منصوبے سے اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

٭ پارکنگ پلازوں کی تعمیر سے اسلام آباد میں پارکنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

٭ سی ڈی اے ان دو بڑے منصوبوں کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گا۔

٭ توقع ہے کہ کنسلٹنٹ تین ماہ میں پارکنگ کی ضروریات اور لاگت سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔

٭ اجلاس میں ایم سی آئی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے