ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں. ڈی پی او ہری پور

4 اگست یوم شہدائے پولیس کے سلسلہ میں پولیس لائن ہری ہور میں قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی کے اختتام پر شہداء کے بلند درجات اور ملکی کے امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے شہدائے ہری پور پولیس کی قبروں پر ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ہری پور پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامیاں پیش کی اور شہدائے پولیس کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی.

ہری پور پولیس کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن ہری پور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا. . ہری پولیس کے افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات دئیے. ا

ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں. ہری پور پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے .

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے