ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

بیروت دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے: وزیر صحت

لبنان کےدارالحکومت بیروت میں منگل کو ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد ملک میں سرکاری طور پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 78 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 4000 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بیروت کی بندرگاہ پر لگنے والی ایک آگ کے بعد یہ دھماکہ ہوا جس سے پورا شہر کانپ اٹھا اور دھماکے کی آواز اور اس کے اثرات دور دور تک گئے۔ یہ دھماکہ شہر میں بندرگاہ والے علاقے میں ہوا تاہم اس دھماکے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ لبنان کے صدر نے بتایا کہ 2700 ٹن ایمونیم نائٹریٹ بندرگاہ کے قریب ایک گودام میں گذشتہ چھ سال سے پڑا ہوا تھا۔ انھوں نے بدھ کو کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں دو ہفتے کی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق لبنان میں تین روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے