اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب کے دوران صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو احساس دلانا ہے، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن میں ہرچیز کی بندش ہے، کشمیر کی دھرتی پر یوم استحصال منایا جارہا ہے جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستان سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ ایک قدم چلنے کو تیار نہیں، بھارت نے کشمیر کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے جب کہ کشمیر میں حالات پرامن ہیں تو میڈیا کو اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، بھارت نے اسرائیل سے ظلم کرنا سیکھا تاہم کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم ان کے ساتھ ہیں
یہ بھی دیکھیں
وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔
وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …