ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

ہم نے ایک سیل کو نشانہ بنایا اور اب ہم ۔ ۔ ۔بیروت دھماکوں سے کچھ گھنٹے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کیا دھمکی دی تھی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

بیروت (ویب ڈیسک) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں پراسرار دھماکے میں 75 سے زائد افرادمارے گئے ہیں اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفس کی طر ف سے جاری دھمکی آمیز بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاکردیا۔
دھماکوں سے دو گھنٹے قبل ” پرائم منسٹر آف اسرائیل” کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ” ہم نے ایک سیل کو نشانہ بنایا گیا اور اب انہیں بھیجنے والوں کا نشانہ بنائیں گے ، ہم وہ تمام کریں گے جو ہمارے دفاع کے لیے ضروری ہے ، میں حزب اللہ سمیت ان تمام کو تجویز دیتا ہوں کہ اس پر غور کریں”۔

ان کی طرف سے مزید لکھاگیا کہ ” یہ فالتو الفاظ نہیں، یہ ریاست اسرائیل کا وزن رکھتے ہیں، اسے سنجیدگی سے لیاجائے گا”۔

صرف یہی نہیں بلکہ دھماکہ ہونے کے چند گھنٹے بعد اسی ٹوئٹر اکائونٹ پر اسرائیل نے پینترا بدلا اور امدادی سرگرمیوں میں معاونت کی پیشکش بھی کرڈالی ۔ لکھا گیا کہ”وزیراعظم نیتن یاہو نے این ایس سی کے سربراہ بین شبت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے مڈل ایسٹ پیس پراسیس کے کوارڈینیٹر سے رابطہ کریں اور وضاحت کریں کہ اسرائیل مزید کیسے لبنان کی معاونت کرسکتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔ 

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے