جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

شیخ حسینہ واجد نے تاریخ میں پہلی بار کسی انڈین وزیراعظم کے خلاف لب کشائی کی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے انڈیا کو کھری کھری سنائی ہیں۔

چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے شیخ حسینہ واجد کو فون کیا تو میں نے عرض کی تھی کہ یہ بہت معنی خیز ہے۔ اس پر کچھ لوگوں نے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

اس کے بعد اچانک پاکستان اور بنگلہ دیش میں رابطے بڑھ گئے جس پر انڈین میڈیا بری طرح چیخ اٹھا۔ ان کے ایک دفاع تجزیہ کار نے تو یہ تک کہہ دیا کہ اگر پاکستان اور انڈیا میں بڑھتے تعلقات کے نتیجے میں دونوں میں کسی قسم کا دفاعی معاہدہ ہوگیا تو ہماری اکہتر کی فتح شکست میں تبدیل ہوجائیگی اور ہم دو طرف سے دشمنوں میں گھر جائینگے۔

اس پر بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے کہا کہ "بھارتی میڈیا کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں اور کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں۔ ”

وزیراعظم عمران خان نے سیلاب میں بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش کے ساتھ ساتھ شیخ حسینہ واجد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی تھی۔

اگر حسینہ واجد نے پاکستان کا دورہ کیا تو یہ پاکستان کی تاریخی کامیابی ہوگی جس کے دور رس نتائج ہونگے اور اس کا کریڈٹ عمران خان کو جائیگا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے