جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

شہر اقتدار میں پولیس کی ناقص کارکردگی کھل کا سامنے آنے لگی

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ,نوجوان نے پستول سے فائر کیے

مسلح نوجوان کو پکڑ لیا، تفتیش جاری ہے۔ واقعے نے مثالی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی کا پول کھول دیا۔ اسلام آباد کےناقص کارکردگی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں چوروں، ڈکیتوں اور قبضہ مافیا نے ڈیرے جما لیئے ہیں۔ مثالی پولیس کے مثالی کارناموں پر پولیس کے اعلی حکام پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے ڈکیتیوں اور چوریوں کا شروع ہونے والا سلسلہ اب پوش سیکٹرزتک پھیل گیا ہے۔ شہر اقتدار میں حکومتی وزرا اور ایم این ایز کے زیر سایہ قبضہ مافیا نے بھی اپنے پنجھےمضبوظی سے گاڑ لیئے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔ مثالی پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث اسلام اباد کے رہائشی قیمتی زمین اور مال سے محروم ہو رہے ہیں۔ ریڈ زون جیسے ہائی سیکیورٹی زون میں مسلح افراد کا داخلہ، گشت اور فائرنگ لئی سوالات جنم دے رہی یے۔ اسلام آباد کے تھانوں میں نااہل اور کرپٹ ایس ایچ او کی وجہ سے امن و امان کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ پولیس کے اعلی افسران نے سٹریٹ کرائمز اور قبضہ مافیا کی کاروائیوں پر مبینہ طور آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اسلام آباد کےپوش سیکٹرز میں سورج ڈھلتے ہی چور اور ڈکیٹ سرعام لوٹ مار کرتے نظر آتے ہیں۔

اسلام آباد کے لیئے کروڑوں کی لاگت سے تیار کردہ سیف سٹی پراجیکٹ بھی کرپشن کی نظر ہو چکا ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ زیادہ تر کیمرے اور لائٹس خراب ہیں۔ سیف سٹی پراجیکٹ کا عملہ بھی صرف تنخواہیں لینے تک محدود ہے۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹر میں لگائی جانے والی پیکٹس بھی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی بجائے مال بنانے میں مصروف ہیں، زرائع

ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر اقتدار کی سیکیورٹی، امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں کی جائیں

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے