پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

سی ڈی اے اسلام آباد میں پلاٹ لائن سے تجا وز کر کے قائم کردہ تجاوزات کے خلاف بھرپور خصوصی مہم کا آغاز جمعرات سے کرے گا۔

سی ڈی اے اسلام آباد میں پلاٹ لائن سے تجا وز کر کے قائم کردہ تجاوزات کے خلاف بھرپور خصوصی مہم کا آغاز جمعرات سے کرے گا۔

اس خصوصی مہم کے دوران سی ڈی اے اسلام آباد میں سڑکوں، گلیوں یا پیدل چلنے میں رکاوٹوں کا باعث بننے وا لی تجا وزات، گھروں کے مکینوں یا مالکان کی طرف سے سی ڈی اے اراضی پر غیر قانونی طور پر قائم کردہ تجاوزات و تعمیرات بشمول عمارات کے گرد غیر قا نونی طور پر نصب کردہ باڑیں،،غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ کار شیڈز، سیکورٹی کیبن، جنرریٹرز، سرکاری ارا ضی پر تعمیر کئے گئے لان اور باغیچوں کے علا وہ غیر قا نونی طور پر قائم کردہ کار پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا۔ مزید برآں اس خصوصی مہم کے دوران اسلام آباد کے سیکٹورل ایریا میں ایسے گھروں کے مکینوں اور مالکان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جنہوں نے اپنی عمارات بشمول بلند و بالا عمارات، کمرشل، صنعتی، اداروں، حکومتی عمارات، رہائشی گھروں اور سرکاری رہائش گاہوں کے باہر غیر قانونی طور پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔
اس خصوصی مہم میں سی ڈی اے، اسلام آباد انتظا میہ، اسلام آباد پولیس، ایم سی آئی اور دیگر متعلقہ شعبے حصہ لیں گے۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو مرا سلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔قبل ازیں سی ڈ ی اے متعدد بار عوام الناس کو متنبہ کرچکا ہے کہ سرکاری اراضی،فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم کی گئیں تجاوزات، عمارتوں کے گرد لگائی گئیں باڑیں، سرکاری اراضی پر قائم کی گئی پارکنگ، کار شیڈز، جنریٹرز، سیکورٹی کیبن، لان وباغیچے اور گرین بیلٹ اور خالی جگہوں پر قائم کی گئیں تجاوزات کا از خود خاتمہ کر دیں جس کے بعداب جمعرات کے روز بھر پور کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے