منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

مقبوضہ کشمیر کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے اور یہ اجلاس چین کی کوششوں سے ممکن ہوا: سفارتی ذرائع
مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ وادی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس انڈونیشیا کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں مقبوضہ وادی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تاہم اجلاس کے بعد کوئی بیان یا اعلامیہ جارہی نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 5 اگست 2019 کے بعد سلامتی کونسل کا یہ چوتھا بند کمرہ اجلاس ہو ا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال: 6 ماہ میں دوسری بار سلامتی کونسل کا اجلاس
مقبوضہ کشمیر معاملے پر سلامتی کونسل کا آج اجلاس
بھارت نے اجلاس کا انعقاد روکنے کی کوشش کی تاہم پاکستان نے بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے اور یہ اجلاس چین کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا، ساتھ ہی جموں اور لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی جس کے بعد سے وادی بھر میں سخت کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے۔

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں میں واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ خود کشمیری ایک ریفرنڈم کے ذریعے کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے