منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر فرد جرم عائد کی۔ قائد حزب اختلاف شہباز نے عدالت کو بتایا کہ جج صاحب یہ جھوٹا کیس ہے، پنجاب کے عوام کی دس سال خدمت کی ہے، میں نے دل سے پنجاب کےعوام کی خدمت کی، احسان والی بات نہیں کر رہا، میں عوامی نمائندہ تھا، میرا حق بنتا تھا، میں لوگوں کی خدمت کروں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا 12 سال تنخواہ لی نہ پٹرول کے پیسے، اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان لے کر آیا، مجھے اس کیس میں پھنسایا گیا ہے، جس نے تنخواہ نہیں لی وہ سرکاری پیسوں سے نالہ تعمیر کرائے گا ؟ میں نے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے