پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا

موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ایک گم شدہ لیڈیز پرس مالکان تک پہنچا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کےعلاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے ایک گاڑی ہونڈا سیویک نمبر LED 680 چوری ہوگئی ہے جس کی تلاش مطلوب ہے ۔
اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی۔ اور چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو دیکھتے ہی پیچھا کیا گیا اور کامیابی سے گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار ملزم ابوبکر سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم بمع گاڑی چکری چوکی تھانہ چونترہ کے حوالے کردی گئی ۔
ایک اور کارروائی کے دوران علاقہ تھانہ واہ کینٹ سے چوری ہونے والی گاڑی نمبر ANJ 192 ماڈل 2019 موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب لاوارث حالت میں پائی گئی جس سے موٹروے پولیس نے قبضے میں لے لیا اور علاقہ تھانہ واہ کینٹ اور مالک جنید کو اطلاع کر دی۔
مزید ایک کارروائی کے دوران موٹروے پولیس افسران کو موٹروے پر ایک لیڈیز پرس ملا جس میں دس ہزار روپے سے زیادہ رقم اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے ۔
موٹروے پولیس افسران نے یہ اطلاع اپنے کنٹرول کو دی۔بعد ازاں ایک فیملی نے دوران سفر موٹروے پر روک کر اپنے گمشدہ پرس کے بارے میں اطلاع دی۔جس پر اس فیملی کو آگاہ کردیا گیا کہ ان کاگمشدہ پرس موٹروے پولیس کی تحویل میں ہے اور انہیں لوٹا دیا گیا ۔

ترجمان موٹروے پولیس(موٹروے زون )

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے