منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

10 سال ایک صوبے میں کام کرنیوالا افسر صوبہ بدر ہوگا: نئی روٹیشن پالیسی جاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو اور پولیس سروس کے لیے نئی روٹیشن پالیسی 2020 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا,

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی روٹیشن پالیسی کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا,

مرد افسران کے لیے گریڈ 17 سے 19 تک 2 سال ہارڈ ایریاز میں سروس لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ گریڈ 18 تک مرد 5, خواتین افسران کی صوبائی حکومتوں میں 3 سال تعیناتی ہوگی,

10 سال تک مسلسل ایک صوبے میں کام کرنے والے افسران صوبہ بدر ہوں گے, تبادلوں, تقرریوں کے لیے سال میں 2 بار افسران کی گریڈ کےحساب سے فہرستیں بنیں گی جب کہ ہارڈ ایریاز میں تعیناتی کے بغیر مرد افسران کو گریڈ 20 میں ترقی نہیں ملے گی,

گریڈ 17 اور اوپر گریڈ کے افسران سنیارٹی کے اعتبار سے ہارڈر ایریاز میں تعینات ہوں گے, مسلسل 10 سال سے زیادہ ایک حکومت میں تعینات افسران کو گریڈ 21 میں ترقی نہیں ملےگی جب کہ افسران اپنی فیملی کے لیے صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے