پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

پرائیویٹ اسکولز نے حکومت کا 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان مسترد کردیا

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہےکہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنےکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔
ایک بیان میں کاشف مرزا نےکہا کہ اسکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل قائم کر دیا گیا ہے جب کہ رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیاجائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح اسکولز بھی کھولے جائیں، ملک بھر میں ساڑھے7 کروڑ طلباء وطالبات اپنےآئینی حق سے محروم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو ہی کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں  کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے